قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو بری کردیا گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملتان: لاہور ہائی کورٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم مقتولہ کے بھائی محمد وسیم کو راضی نامے اور گواہوں کے منحرف ہونے پر بری کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی محمد وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جس پر ملزم کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے ستمبر 2019 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم کی سزا کی منسوخٰی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کی ملتان بینچ کے جسٹس سہیل ناصر نے آج سماعت کی جس میں ملزم محمد وسیم کی والدہ نے راضی نامہ سے متعلق حلفیہ بیان جمع کرایا۔

qandil baloch murder case

اپنے بیان میں قاتل اور مقتولہ کی ماں نے کہا کہ مقدمے کے مدعی ان کے والد تھے جو اب انتقال کرگئے اور میری دیکھ بھال کرنے والا بھی کوئی نہیں ہے جب کہ مقدمے کے گواہان بھی منحرف ہوگئے ہیں۔ عدالت نے راضی نامہ کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر ملزم محمد وسیم کی سزا ختم کرکے بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: قندیل بلوچ کے بعد مفتی قوی کی حریم شاہ کے ساتھ بھی تصویر وائرل

واضح رہے کہ جولائی 2016 کو قتل کی گئی ماڈل اداکارہ قندیل بلوچ کے دو بھائیوں محمد وسیم اور اسلم شاہین کو نامزد کیا گیا تھا۔ بعد ازاں مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کو شامل کیا گیا تاہم مرکزی ملزم محمد وسیم کو عمر قید اور باقی سب کو بری کردیا گیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کو بری کردیا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!