عورتوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہو جائیں: میرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پاکستانی اداکارہ اور میزبان میرا کا خواتین کو عزت دینے کے حوالے سے ایک عجیب و غریب بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو پیغام میں میرا کو خواتین کو عزت دینے کے معاملے پر مردوں سے مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ میرا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ لڑکیوں کی عزت کیا کریں، لڑکیوں کو احترام اور عزت دیا کریں۔ میرا کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ ایک دن خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہو جائیں۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے اور انہیں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم نامی ٹک ٹاکر سے سیکڑوں مردوں کی جانب سے بدسلوکی کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
عورتوں کو اتنی عزت دیں کہ وہ خود آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہو جائیں: میرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!