علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا83 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

علامہ محمد اقبالؒ نے زندگی کے آخری 13 سال جاوید منزل گڑھی شاہو میں گزارے، جاویدمنزل میں ہی پنجاب مسلم لیگ کی تنظیم نو ہوئی، قائد اعظمؒ اور مادر ملت فاطمہ جناحؒ 1936ء میں علامہ صاحب سے ملنے یہیں تشریف لائے تھے۔

سیکرٹری آرکیالوجی احسان بھٹہ نے ایکسپریس کو بتایا جاوید منزل کو 1984ء میں علامہ اقبال میوزیم میں تبدیل کرکے قومی ورثہ قرار دیدیا گیا۔ میوزیم میں علامہ کے ذاتی استعمال میں رہنے والی اشیاء،کپڑے، جائے نماز،ان کے والدین اور بیگمات کی تصاویر تعلیمی اسناد ، خطوط اورکئی نوادرات رکھے گئے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی وفات جس کمرے میں ہوئی وہاں لگے گھڑیال کی سوئیاں صبح کے چاربج کرتین منٹ پر رکی ہوئی ہے جبکہ یہاں موجود کلینڈرپر آخری تاریخ 21 اپریل 1938 کی ہے۔

ایک شہری امجدجاوید نے بتایا میوزیم میں علامہ کے استعمال کی چیزیں محفوظ ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!