منڈی بہاؤالدین: ضلع کمپلیکس کے سامنے کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر۔ منڈی بہاؤالدین (یاسمین ملک) ہنڈا سوک 17 ماڈل کار جو کہ کار لیب ورکشاپ میں مرمت کی غرض سے آئی حمزہ سکنہ سوہاوہ بولانی مستری ورکشاپ کار کو ٹیسٹ ڈرائیو کیلئے پھالیہ روڑ پہ لے گیا۔
عینی شاہدین کےمطابق ضلع کمپلیکس کے سامنے کار تیز رفتاری کی وجہ سے موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکرائی جس سے موٹر سائیکل سوار شخص گاڑی کے اوپر آ گرا۔ موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ کار کی سکرین اور بمپر کو نقصان پہنچا۔ ڈرائیور مکمل محفوظ جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا جسے علاج معالجہ کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
