سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ایک اور حملہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ایک اور حملہ،جدہ میں آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر حملے کے بعد آگ لگ گئی۔

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2022ء) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہی دن میں مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے ہیں۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ جمعہ کے روز جدہ شہر میں آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ٹینکوں میں آگ لگ گئی ۔

بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا، اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق جمعے کو ہونے والے حوثی باغیوں کے حملوں کے نتیجے میں جدہ شہر کے معمولات زندگی بالکل بھی متاثر نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حوثی باغیوں نے جدہ میں آرامکو کے پٹرولیم مصنوعات کے ایک ڈسٹری بیوشن سٹیشن پرحملہ کیا تھا۔ جبکہ جمعہ کے روز ہی سعودی عرب کے علاقے صامطہ پر میزائل حملہ بھی کیا گیا

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کے نتیجے میں بجلی گھر، رہائشی عمارتیں، گاڑیاں اور واٹر سپلائی کمپنی نشانہ بنیں۔ رپورٹ کے مطابق میزائل حملے کی وجہ سے بجلی گھر میں آگ لگ گئی، جبکہ گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم اس حملے کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ عرب اتحادی افواج نے جمعہ کی صبح کو سعودی عرب پر بمبار ڈرونز کے ذریعے حملے کو ناکام بنایا، اس کاروائی میں 9 بمبار ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ایک اور حملہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!