’دعا ہے عمران خان اپنی مدت پوری کریں‘؛ شوبز ستاروں کے وزیراعظم کیلئے پیغامات

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کے اس وقت سے مداح ہیں جب سے وہ کھلاڑی تھے اور آج بھی وہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ میری خواہش ہے اور میں دعا کرتاہوں کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹ میں عمران خان کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے آج کے جلسے کا عنوان’’امربالمعروف‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکار بلال قریشی نے اپنی انسٹااسٹوری پر وزیراعظم کے لیے پیغام لکھا ’’عمران خان سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘‘ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وزیراعظم کے لیے 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

bilal khan

اداکار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شان شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کو صرف ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو اسے روشن مستقبل کی طرف لے جائے۔ آپ اپنی پارلیمنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن آپ ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کی حمایت میں گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا‘‘۔ بعد ازاں انہوں نے آج صبح ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’بول کے لب آزاد ہیں تیرے۔ ہم ہی بدلیں گے پاکستان۔ تبدیلی ایک فردسے شروع ہوتی ہے۔ آئیے پاکستان کو ہر شہری کے لیے ایک محفوظ ملک بنائیں۔ آئیے ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ آئیے پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں۔‘‘

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
’دعا ہے عمران خان اپنی مدت پوری کریں‘؛ شوبز ستاروں کے وزیراعظم کیلئے پیغامات

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!