خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے عہدوں پر پہلی بار خواتین کی تقرری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض: سعودی عرب میں پہلی بار حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ 20 خواتین کو مختلف انتظامی عہدوں پر مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے لیے شیخ الرحمان السدیس کی سربراہی میں کام کرنے والے ادارے حرمین شریفین کی جنرل پریڈیڈنسی میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا گیا۔ سربراہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریٹ اور ماسٹر ڈگری کی حامل خواتین کی اسسٹنٹ ہیڈ آف پریذیڈنسی، انڈر سیکریٹریز، اور اسسٹنٹ انڈر سیکریٹریز سمیت اہم عہدوں پر تقرری کی گئی ہے۔

جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت تقرریاں کی گئی ہیں۔ خانہ کعبہ میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے بھی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کو مملکت میں کئی اختیارات دیے ہیں جن میں کار چلانے، نوکری کرنے اور سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دینا جیسے اقدامات شامل ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے عہدوں پر پہلی بار خواتین کی تقرری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!