بھارت کا متنازع ڈیمز پر پاکستانی اعتراضات تسلیم کرنے سے انکار

india pakistan water crises
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کی جانب سے متنازعہ ڈیمز پر لگائے گئے اعتراضات تسلیم کرنے اور پانی کے بہاؤ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس پر پاک بھارت آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق ہونے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین آبی وسائل پر تنازعات کے حل کے لیے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے، بھارت نے متنازع ڈیمز پر پاکستان کے اعتراضات ماننے سے انکار کر دیا۔ وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ، چناب اور پونچھ پر 10 بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھائے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ بھارت 2019ء سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا۔

بھارتی وفد نے پاکستان کے ساتھ پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، انڈس واٹر کمشنرز نے رواں سال 31 مئی سے قبل بھارت میں ایک اور مذاکراتی راونڈ پر اتفاق کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت اگلے راؤنڈ میں پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں پر تفصیلات فراہم کرے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت کا متنازع ڈیمز پر پاکستانی اعتراضات تسلیم کرنے سے انکار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!