ایف اے ٹی ایف ستمبر میں اپنا آن سائٹ مشن پاکستان بھیجے گا

FATF
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والا ادارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ستمبر میں کسی وقت اپنا آن سائٹ مشن پاکستان بھیجے گا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دورے کو اسلام آباد میں سفارتی حلقے ملک کے لیے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے عمل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اگرچہ مشن کے دورہ اسلام آباد کی تاریخ سفارتی ذرائع سے طے کی جا رہی ہے لیکن سفارتی حلقوں کا خیال ہے کہ یہ موسم خزاں کے اوائل میں ہو گا۔ برلن میں اپنے گزشتہ ماہ کے پلانری اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے ابتدائی فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مشتمل اپنے دو ایکشن پلانز کو کافی حد تک مکمل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

اب یہ اس بات کی تصدیق کے لیے سائٹ کا دورہ کرے گا کہ پاکستان میں انسداد منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کی روک تھام (سی ایف ٹی) پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور جاری ہے جبکہ مستقبل میں عملدرآمد اور بہتری کے لیے سیاسی عزم بھی موجود ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایف اے ٹی ایف ستمبر میں اپنا آن سائٹ مشن پاکستان بھیجے گا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!