امارات میں لاکھوں پاکستانیوں کے لیے شاندار سہولت کا اعلان ہو گیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

دُبئی (تازہ ترین ۔26جولائی2021ء ) اوور سیز پاکستانی اپنے وطن کے لیے انتہائی قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ پاکستانی ایک طرف کھربوں روپے کا خطیر سرمایہ پاکستان بھجوا کر اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں اور دوسری جانب پاکستان کی کمزور معیشت کو زر مبادلہ کی صورت میں بڑا سہارا بھی دے رہے ہیں۔ یو اے ای میں بھی 16 لاکھ کے قریب قریب پاکستانی بستے ہیں۔

جو پاکستانی معیشت کی بہتری میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔ یو اے ای میں قائم پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانے کی جانب سے گزشتہ دو سال کے دوران پاکستانیوں کو مختلف سروسز فراہم کرنے کے معاملے میں شاندار سہولت دی گئی ہے۔ کئی اہم خدمات آن لائن بھی کر دی گئی ہیں تاکہ کورونا وبا کے دوران ان کے بہت سارے کام آن لائن ہی نمٹائے جا سکیں۔

دْبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے اب ایک اور شاندار سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ڈیلی گلف اُردو کے مطابق قونصلیٹ میں اب ایسا کال سنٹر قائم کر دیاگیا ہے جہاں بیک وقت کئی کالز سْنی جا سکیں گی۔ پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قونصل جنرل نے امارات کی شمالی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کی خاطر ایک نیا کال سنٹر قائم کر دیا ہے۔

جہاں پرایک ہی وقت میں کئی نمائندے کالز سْننے کے لیے موجود ہوں گے۔قونصلیٹ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے ”ہمارے نمائندے کالز سْننے کے دوران ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اور ان کی رہنمائی کریں گے۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کال سنٹر ہو گا۔ مین ایکسچینج کا نمبر 04-3973600 ہے جبکہ ہاٹ لائن کا نمبر 04-3970412 ہو گا۔ ایمرجنسی کالز کے لیے 056-6472721 پر کال کی جا سکتی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امارات میں لاکھوں پاکستانیوں کے لیے شاندار سہولت کا اعلان ہو گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!