امارات ایئرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی میں توسیع

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امارات ایئرلائنز نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع کردی۔

ایئر لائنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں امارات ایئر لائنز نے بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی کیلئے مسافر پروازیں 28 جولائی 2021ء تک معطل کردیں۔ اعلامیے کے مطابق مذکورہ ممالک سے گزشتہ 14 روز کے دوران کنیکٹنگ پروازیں لینے والے مسافروں کو کسی بھی دوسری جگہ سے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کی پاکستان سمیت 6 ممالک سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کی اجازت

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، گولڈ ویزا کے حامل افراد اور سفارتی مشن میں شامل ایسے اراکین جنہوں نے کووڈ 19 پروٹوکول پر عمل کیا ہوگا، ان سفری پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایئرلائنز کے مطابق ایسے افراد کو 10 روز کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا جبکہ ایئر پورٹ پر اور ملک میں داخلے کے چوتھے اور آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان ممالک پر سفری پابندی 12 مئی کو عائد کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امارات ایئرلائنز کی پاکستان کیلئے پروازوں پر پابندی میں توسیع

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!