ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنریاسر حمیدکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سنٹرز کی آخری تاریخ 19 جون مقرر کی تھی۔اب الیکشن کمیشن نے ڈسپلے سنٹرز کی آخری تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے اور اب عوام اس سہولت سے مزید کچھ دن اور فائدہ اٹھا سکیں گے اور اپنے قریبی ڈسپلے سنٹرز پر جا کر ووٹ کا اندراج تبدیلی اور درستگی کر وا سکیں گے۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 20 جون 2022)انہوں نے بتایا کہ اگر کسی بھی فرد کو کوئی شکایت در پیش ہو تو وہ دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میں اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں، ان کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈسپلے سنٹرز کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کر دی گئی ہے۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ آج ہی اپنے ووٹ کی 8300 پر میسج کر کے تصدیق کریں اور ووٹ میں اندراج، تبدیلی اور درستگی جو بھی مطلوب ہو اپنے قریبی ڈسپلے سنٹرز پر جا کر کروائیں۔
