اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز15 ستمبر 2021 ) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے عمل کا جائز ہ لیا۔ انہوں نے مختلف دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ بھی لیا۔ان کے ہمراہ سیکرٹری مارکیٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کو عوام الناس کو براہ راست ریلیف پہنچانے کیلئے کنٹرول کیا جا رہا ہے اورمنڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پرعملدرآمد کروایا جا رہا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے آڑھتیوں اور نیلامی کے ممبران سے کہاکہ وہ عوام کی قوت خرید کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر پھل اور سبزیاں فروخت کریں اور صارفین کے حقوق کا خیال رکھیں۔عثمان غنی نے واضح کیا کہ قیمتوں میں بلا جواز اضافے کے منفی رحجان کو سختی سے روکا جائے گا اور پرائس ایکٹ کے تحت کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی لہذٰا آڑھتی حضرات حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمتیں ہی وصول کریں بصورت دیگر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون شکنی پر سزا بھگتنا پڑے گی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور سینی ٹیشن کا کام مکمل کروایا۔ جس میں تحصیل میونسپل کمیٹی کے افسران اور عملے نے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہری علاقوں میں کوڑا کرکٹ ، ملبے کے ڈھیر، بلڈنگ میٹریل، وال چاکنگ اور گندگی کی نشاندہی کے بعد اسے فوری ہٹایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں دیہی علاقوں کو اس پروگرام میں ترجیحی طور پر شامل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ بڑی اور چھوٹی سوریج لائنوں ، ڈرینز کی صفائی، بلاک سیوریج لائنیں کھولی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی تمام اہم اور سرکاری عمارتوں بشمول گورنمنٹ دفاتر، سکولز، ہسپتال، فیلڈ دفاتر کی صفائی کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہریوں کے تعاون سے تحصیل انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے بہتر پروفارمنس دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے علی الصبح شہر کی سبزی وپھل منڈی کا اچانک دورہ کیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!