فرانس میں فلمز ایوارڈ کی تقریب میں خاتون فنکارہ کا برہنہ ہوکر احتجاج

featured
Share

Share This Post

or copy the link

پیرس: فرانسیسی اداکارہ کورین مازیریو نے ملک کے آسکر کے برابر ایوارڈ کی تقریب میں کورونا وبا کے باعث فلم انڈسٹری کو ہونے والے نقصان پر برہنہ ہو کر احتجاج کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے اہم فلمی ایوارڈ کی تقریب میں معروف اداکارہ کورین مازیریو کو بہترین لباس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ گدھے کی کھال کا لباس پہنے ہوئی تھیں جس پر خون کے دھبے بھی لگے ہوئے تھے۔ کورین نے اپنی تقریر میں کورونا کے باعث 10 اکتوبر سے ملک بھر کے سینما ہاؤس اور تھیٹر بند کرنے کے حکومتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاجاً اپنے کپڑے اتار دیئے۔

اداکارہ نے اپنی پشت اور سینے پر نعرے درج کر رکھے تھے جن میں لکھا تھا کہ ’’ کلچر نہیں تو مستقبل نہیں‘‘ اور ’’ہمیں اپنا فن واپس دو‘‘۔ اداکارہ نے فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھوکے مر رہے ہیں۔ چند روز قبل فلم اور تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ سیکڑوں افراد نے ملک کے متعدد بڑے تھیٹروں پر قبضہ کرکے صحت کے قواعد کی تعمیل کے ساتھ تھیٹر اور سینما ہاؤس سمیت تمام ثقافتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دو روز قبل اعتراف کیا تھا کہ ثقافتی صنعت ایک ایسے شعبے میں سے ایک ہے جس کو کوڈ-19 بحران نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے اس شعبے کے لیے 20 ملین یورو (24 ملین ڈالر) کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فرانس میں فلمز ایوارڈ کی تقریب میں خاتون فنکارہ کا برہنہ ہوکر احتجاج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!