خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر منڈی بہاءالدین چوہدری محمد ارشادنے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنا بیان جاری کر دیا.
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد ارشاد روحیل نے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چار ماہ سے ضلع منڈی بہاوالدین میں تعینات ہوں اس دوران ایک بھی خاتوں عورت کا تبادلہ نہیں ہواا
منڈی بہاوالدین ۔ تبادلوں کا اختیار سیکٹریری ایجوکیشن کے پاس ہے ۔ بچیوں کے پاسنگ مارک کا ہمارے پاس اختیار ہی نہیں ہے۔ یہ صرف اور صرف ایک پروپیگنڈہ ہے اور بلیک میلنگ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسگی، سی ای او ایجوکیشن کے خلاف ٹیم سر عام کا آپریشن
فیصل آباد سے ایک عابدہ نامی خاتون تقریبا 8 ماہ سے میرے وٹس ایپ نمبر پر بیہودہ پیغامات بھیج رہی تھی جس کی چیٹنگ کا تمام تر ریکارڈ میرے پاس محفوظ ہے اس نے متعدد مرتبہ اپنی بیہوفہ تصاویر بھی بھیجیں ایک نمبر بلاک کرتا تو دوسرے نمبر سے پیغامات بھیجنا شروع کردیتی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹیم سر عام سید اقرار الحسن نے سی ای او ایجوکیشن منڈی بہاٶالدین چوہدری محمد ارشاد کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ چوہدری محمد ارشاد لا تعداد لڑکیوں کو نوکریوں، تبادلے، نمبرز بڑھانے سمیت مختلف جھانسے دیکر جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔