اسلام آباد: موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور گر دو اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔