Tag: Shaheen Shah Afridi

  • ملکوال سے تعلق رکھنے والے کرکٹر خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

    ملکوال سے تعلق رکھنے والے کرکٹر خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ مل گئی

    ضلع منڈی بہاؤالدین کا اعزاز۔ ملکوال سے تعلق رکھنے والے کرکٹر خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ مل گئی۔ آج وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ گڈ لک خرم شہزاد۔ شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

    کینبرا میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ فرسٹ کلاس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ حالات کے مطابق ڈھال لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ سے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہت مدد ملے گی۔ میچ میں وارم اپ زیادہ مشکل نہیں تھا۔

    منڈی بہاوالدین کے لوگ

    قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بنیادی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کسی بلے باز کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ ٹیسٹ میں موقع ملا تو بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیسٹ جیتنے میں اہم کردار ادا کروں گا۔

  • شاہین شاہ آفریدی ہسپتال داخل

    شاہین شاہ آفریدی ہسپتال داخل

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آج اپینڈکس ہوا ہے لیکن الحمداللّٰہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

    لاہور ( تازہ ترین ۔ 20 نومبر 2022ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔اس سے قبل پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے کے کیے گئے سکین میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انجری کے کوئی آثار نہیں تھے اور ممکنہ طور پر گھٹنے میں تکلیف “ نیچے گرنے کے دوران گھٹنا مڑنے کی وجہ سے“ تھی۔

    سکینز کے نتائج پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اور آسٹریلوی گھٹنے کے ماہر ڈاکٹر پیٹر ڈی الیسنڈرو کے درمیان شیئرکیے گئے جس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شاہین شاہ کسی انجری کا شکارنہیں ہوئے ۔ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ان کا حوصلہ بلند ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

    انگلینڈ کے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم ہونے والے شاہین شاہ آفریدی، بحالی اور کنڈیشنگ پروگرام سے گزریں گے جو پاکستان واپسی کے چند دن بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے گھٹنے کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی کرکٹ میں فاسٹ بالرکی واپسی بحالی پروگرام کی کامیاب تکمیل سے آگے مشروط ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہین شاہ گھٹنے کی شدید انجری کاشکار ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ طویل اسپیل تک ایکشن میں نہیں آسکیں گے۔

  • شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

    شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

    پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس لائنز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی کرکٹر کے پی پولیس کی وردی پہن کر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کے اعزازی بیجز بھی لگائے گئے۔ قومی کھلاڑی نے پولیس وردی میں سب سے پہلے اپنے والد کو سلامی پیش کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل سپر اسٹار ہماری فورسز ہیں ۔ مجھے کے پی پولیس کا سفیر بننے پر فخر ہے ۔ پشاور: میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادرپولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

    چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں ایسے ایونٹ کا انعقاد قابل تعریف ہے ، شاہین شاہ آفریدی ہمارا فخر اور اسٹار ہیں۔ انسپکٹر جنرل کے پی پولیس معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے 6 ماہ کے دوران پولیس کے 54 آفیسرز اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ۔

    شاہین شاہ آفریدی کے سفیر منتخب ہونے سے خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ پولیس سماج دشمن عناصر کے چھکے چھڑائے گی اور شاہین شاہ کرکٹ کے میدان میں چھکے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پولیس کی کامیابیوں اور خدمات میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔