Tag: shab-e-meraj 2022

  • شب معراج آج مذہبی عقیدت  و احترام کیساتھ منائی جائیگی

    شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی

    جہانیاں (آن لائن) شب معراج آج پیرکی شب نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائیگی۔شب معراج النبی ؐ سوموار اور منگل کی درمیانی شب ستائیس رجب کی مقدس رات کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد میں چراغاں، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام کیا جائیگا جن میں علماء کرام معجزہ معراج شر یف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

    اس موقع پر ملک بھر میں منعقدہ مختلف اجتماعات میں ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔شب معراج پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے مساجد اور محفلوں کی سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ آج کی رات علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس شب کی اہمیت بیان کریں گے۔

    معراج کی شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر نبی آخرالزماں ؐکی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولؐ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے۔

    اس مقدس سفر کے دوران آپؐ مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ پھر آپؐ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمؐ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپؐ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی۔

  • ماہ رجب المرجب کا چاند نظرآگیا، شب معراج یکم مارچ کو ہوگی

    ماہ رجب المرجب کا چاند نظرآگیا، شب معراج یکم مارچ کو ہوگی

    اسلام آباد: مر کزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ رجب المرجب 1443 ہجری کے چاند کا اعلان کردیا، یکم رجب المرجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہوگی۔

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 3 فروری 2022) خیال رہے کہ رجب المرجب 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے کوہسار بلڈنگ اسلام آباد میں اجلاس منعقد کیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی چئیرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت منعقد ہوا۔

    ضلع منڈی بہاءالدین کا رمضان کیلنڈر دیکھیں

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم رجب المرجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہوگی اور شب معراج یکم مارچ بروز منگل کو ہوگی۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور سے نصیرالدین، وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے ذین العابدین جبکہ اجلاس میں ٹیلیفون کے ذریعے محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر سرفراز شریک ہوئے تھے