منڈی بہاوالدین میں بجلی کے بلوں میں اضافے اور اوور بلنگ پر کالج چوک میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا حکومت مخالف شدید نعرے بازی، ظالمانہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
منڈی بہاوالدین میں بجلی کے صارفین نے حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور اوور بلنگ کرنے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کے احتجاج سے کالج چوک کی سڑک مکمل بلاک ہوگئی، شہریوں نے حکومت اور گیپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی.
Electricity Unit Price In Pakistan Increased To More Than Rs. 50
اس موقع پر مظاہرین کا حکومت کے ظالمانہ بجلی کی قیمتوں پر اضافہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف وہ دال روٹی کیلئے تنگ ہیں دوسری طرف حکومت ائے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور واپڈا حکام اوور بلنگ کر رہی ہے انہوں نے حکومت سے فوری بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی