کراچی: اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنی اسموکنگ (سگریٹ نوشی) کی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کررہی تھیں۔ علیزے شاہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جارہی ہے بعد ازاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Alizeh wanna be a pilot😂✈️@alizooofficial#AlizehShah Charsi😭😭😂 pic.twitter.com/4AoHxJet1d
— Maaz (@skullguyyy) December 29, 2021
اب علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے۔ حال ہی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2021 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز
عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا، اسے اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹوئٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔ عمران ریاض نے کہا کہ یہ جرم کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہذا احتیاط برتیں