Tag: 1 kg onion price in pakistan today 2022

  • پیاز کی قیمت میں 120 روپے کی کمی کر دی گئی

    پیاز کی قیمت میں 120 روپے کی کمی کر دی گئی

    ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کے اضافے کے بعد پیاز کی قیمت میں کمی کر دی گئی. منڈی بہائوالدین میں آج پیاز کی فی کلو قیمت میں تقریبا 120 روپے کی کمی کر دی گئی.

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم ستمبر 2022)ملک بھر کی طرح ضلع منڈی بہاءوالدین میں بھی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا تھا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے منڈی بہاءوالدین میں پیاز 250 روپے سے 300 روپے فی کلو میں فروخت کیا گیا۔

    حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے امپورٹ کو کھول دیا گیا تھا جس کے باعث آج پیاز کی قیمت میں تقریبا 120 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے۔ چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ضلع منڈی بہائوالدین کی جانب سے جاری ہونے والی ریٹ لسٹ کے مطابق گزشتہ روز منڈی بہائوالدین میں پیاز اول 110 گرام فی دانہ کی کم سے کم قیمت 240 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 250 روپے فی کلو تھی جو آج کم ہو کر 120 روپے سے 128 روپے فی کلو میں فروخت کا جا رہا ہے۔

    منڈی بہاءوالدین میں آج پھل، سبزی، گوشت و انڈے کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

    پیاز دوئم 70 گرام فی دانہ کی کم سے کم قیمت 220 روپے سے کم ہو کر 110 روپے فی کلو جبکہ پیاز سوئم 70 گرام فی دانہ کی قیمت 200 روپے سے کم ہو کر 120 روپے فی کلو کر دی گئی۔