ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

the crown humayun saeed kissing scene
the crown humayun saeed kissing scene
Share

Share This Post

or copy the link

لندن: پاکستان کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید کو نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

9 نومبر کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اُن سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ لیڈی ڈیانا انھیں ’مسٹر ونڈرفل‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔

ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں اداکاری کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں ہالی ووڈ ہیروئن کے ساتھ بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ ا نہوں نے سوچا نہیں تھا کہ ہمایوں اپنی پہلی ہالی ووڈ سیریز میں ہی ایسا کر دیں گے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہی سین کوئی پاکستانی اداکارہ کرتی تو اسے ٹرول کیا جاتا مگر کیونکہ ہمایوں سعید مرد ہیں اس لئے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یاد رہے کہ دی کراؤن کے پانچویں سیز ن میں ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کی لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے بولڈ سین فلمائے گئے ہیں جس کے بعد سے ہمایوں سعید کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!