Ghanian Welfare Foundation implanted a prosthetic leg

گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن نے معذور جوان کی مصنوعی ٹانگ لگوا دی

شاباش گھنیاں والو۔ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی۔

گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ملتان سے تعلق رکھنے والے معذور جوان کی مصنوعی ٹانگ لگوا دی۔ یہ جوان گزشتہ 9 سالوں سے معذوری کی زندگی بسر کر رہا تھا کسی حادثے میں ایک ٹانگ کٹ چکی تھی مگر اس جوان نے ہمت نہیں ہاری 9 سال سے ایک ٹانگ پر محنت مزدوری کر کے گھر چلا رہا تھا

اسکی ہمت اور بہادری کو دیکھتے ہوئے گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کے تعاون سے امپورٹڈ مصنوعی ٹانگ لگوا دی جس کے بعد یہ جوان بغیر کسی سہارے کے چلنے پھرنے اور سائیکل ، موٹر سائیکل چلانے کے قابل ہو گیا ہے اس جوان کو ہنر سکھا کر باقاعدہ کاروبار بھی بنا کر دیا گیا ہے جس سے ماشاءاللہ اس نے ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں