ملکوال میں تجاوزات کی روک تھام کے لئے کی جانے والی گزشتہ کاوشوں کو سراہا گیا

ٹاؤن کمیٹی ملکوال میں اجلاس منعقد ہوا. جس میں مرکزی انجمن تاجران ملکوال کے عہدیداران اور معززین شہر نے خصوصی طور پر شرکت کی. جبکہ اجلاس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے کی اور سی او میونسپل کمیٹی ملکوال نے کی.

ملاقات میں مین بازار ملکوال میں نا جائز تجاوزات کی روک تھام کے لئے کی جانے والی گزشتہ کاوشوں کو سراہا گیا اور آئندہ کے لیے نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا اور انجمن تاجران کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز پر اسسٹنٹ کمشنر صاحب کی طرف سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی.

اور یہ عہد کیا گیا کہ شہر اور بازار کی موجودہ صورتحال اور در پیش مشکلات کا ہر ممکن حل نکالا جائے گا. بعد ازاں بجلی کے نرخوں میں اضافہ پر بھی انجمن تاجران ملکوال کی طرف سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا گیا. اس موقع پر موجود سی او میونسپل کمیٹی ملکوال نے انجمن تاجران کا بھرپور ساتھ دیا اور خیر مقدم کیا اور یقین دلایا کہ انتظامیہ ہر حال میں شہر اور عوام کی سہولت اور خدمت میں انجمن تاجران کا بھر پور ساتھ دے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں