phalia assistant commissioner

اسسٹنٹ کمشنر نے پھالیہ اور ملکوال میں سٹاک کی گئی 10،000گندم کی بوریاں پکڑ لیں

کمشنر احسان بھٹہ کی ہدایت پر ڈویژن کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ نے گندم سمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16000 بوری گندم قبضہ میں لے کر سرکاری گوداموں میں منتقل کردی

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 9 مئی 2022) اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا کا گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن گندم کی غیر قانونی منتقلی، ذخیرہ اندوزی پر بوریاں ضبط بلکہ قانون کے تحت سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ محمد عرفان ہنجرا نےگندم کی غیر قانونی طور پر منتقل و ذخیرہ کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں گندم کی بوریاں تحویل میں لے لیں ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لہذا ایسے منفی فعل سے بازرہا جائے بصورت دیگر نہ صرف گندم کی بوریاں ضبط بلکہ قانون کے تحت سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر نگرانی محکمہ ریونیو اور خوراک کی ٹیموں نے مشترکہ چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سٹاک کی گئی 6000 بوری گندم برآمد کی اور گوداموں کو سیل کردیا ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور ملکوال نے غیر قانونی سٹاک کی گئی10000 بوری گندم برآمد کرکے اسے سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرڈویژنل وضلعی افسروں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم خریداری کی جو پالیسی جاری کی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انتظامی افسر سخت کارروائیاں جاری رکھیں ۔علاوہ ازیں محکمہ خوراک نے ضلع گوجرانوالہ میں کسانوں سے ساڑھے 20لاکھ بوری گندم کی خریداری کرکے ہدف پورا کر لیاہے جبکہ اب مزید چار لاکھ بوری خر یدی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں