مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منڈی بہاؤالدین میں ’یوم استحصال کشمیر‘ منایا گیا

kashmir day
Share

Share This Post

or copy the link

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے چھ سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح منڈی بہاوالدین میں بھی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ‘یوم استحصال کشمیر’ بھر پور طریقے سے منایا گیا۔

منڈی بہاءالدین ( 5 اگست 2025 ) اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ جدوجہد آزادی کی طرف مبذول کرانا تھی۔ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کونسل ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ نے کی۔

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین عدنان بشیر وڑائچ سمیت ضلع بھر کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور کشمیری پرچم کی پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانے پیش کئے گئے، سائرن بجایا گیا ، دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کشمیراور پاکستان کی سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ جدوجہد آزادی کی طرف مبذول کرانا ہے، بھارت نے آج کے دن چھ سال پہلے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کر کے کشمیریوں کا استحصال کیا۔ پاکستانی قوم عالمی برادری کو جگانے کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ضلع کونسل سے شروع ہو کر ڈی سی آفس کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منڈی بہاؤالدین میں ’یوم استحصال کشمیر‘ منایا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!