منڈی بہاءالدین میں لوڈشیڈنگ کا راج، شہری جولائی کی گرمی میں بلبلا اٹھے

mandi bahauddin load shedding
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین (ملک رؤف زبیر) منڈی بہاءالدین شہر اور اس کے گرد و نواح کے دیہات میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے جولائی کی شدید گرمی میں شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے اور حبس کے اس موسم میں بجلی کی بار بار بندش نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں اور انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

گیپکو (GEPCO) حکام کی جانب سے بجلی کی بندش کا کوئی واضح شیڈول جاری نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث شہری ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ رات ہو یا دن، بجلی کی آنکھ مچولی نے کاروبار زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔ چھوٹے دکاندار اور کاروباری افراد اپنے کام نہیں کر پا رہے، جبکہ گھروں میں بچوں اور بزرگوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔

منڈی بہاءالدین، پھالیہ اور ملکوال میں جولائی 2025 کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

پانی کی قلت بھی لوڈشیڈنگ کے باعث بڑھ گئی ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی موٹریں نہیں چل پاتیں۔ ایک طرف حکومت وافر بجلی کی دستیابی کے دعوے کر رہی ہے لیکن دوسری جانب منڈی بہاءالدین میں اتنی زیادہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ان دعوؤں کی نفی کر دی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کے اس عذاب سے فوری طور پر نجات دلائے اور عوام کو موسم گرما کی اس شدید آزمائش میں ریلیف فراہم کرے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
1
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
1
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں لوڈشیڈنگ کا راج، شہری جولائی کی گرمی میں بلبلا اٹھے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!