گوجرانوالہ بورڈ کے تحت میٹرک پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج برائے سال 2025 کا اعلان کر دیا گیا. بورڈ نے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا کی لسٹ بھی جاری کر دی.
گزٹ رپورٹ کے مطابق ضلع منڈی بہاءالدین کے سرکاری سکولوں کا دسویں کا رزلٹ انتہائی مایوس کن رہا. صرف ایک سرکاری سکول کی طالبہ نے پوزیشن حاصل کی.ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں لڑکیاں کامیاب.
پورے بورڈ کا گزٹ ڈائونلوڈ کریں
بحریہ فاؤنڈیشن ہائی سکول منڈی بہاؤالدین کی مناہل فاطمہ نے سائنس گروپ میں 1200 میں سے 1181 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی.
منڈی بہاءالدین کے دار ارقم ماڈل ہائی سکول کی طالبہ امامہ سہیل نے سائنس گروپ میں 1200 میں سے 1179 نمبر لے کر نویں پوزیشن حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول منڈی بہاؤالدین کی طالبہ وانیہ نعیم نے 1200 میں سے 1178 نمبر لے کر سائنس گروپ میں دسویں پوزیشن حاصل کی۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میانہ گوندل کی طالبہ اقرا رانی نے 1200 میں سے 1110 نمبر لے کر جنرل گروپ میں دسویں پوزیشن حاصل کی۔
سرکاری سکول کو ایک مثالی ہونا چاہیے۔ لوگ کیوں پرائیویٹ میں جائیں؟ اگر والدین کو یقین ہو کہ ہمارا بچہ صحیح جگہ پہ جا رہا ہے۔ ہمارے ملک کی یہ بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے سرکاری ملازم سرکاری ہسپتال میں علاج کروانا پسند نہی کرتے۔
سرکاری استاد اور پروفیسر اپنے بچے سرکاری سکولوں، کالجوں میں پڑھانا پسند نہیں کرتے۔ اگر سرکاری سکول میں بچے داخل ہوں تو پڑھنا انھوں نے اکیڈمی میں ہی ہوتا ہے۔ تو کیسے ادارے ٹھیک ہونگے؟ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں
