مانسہرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منڈی بہاءالدین سے آئے ہوئے سیاحوں کے 3 گم شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر کے حوالے کر دیئے۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے آنے والے سیاحوں کے تین قیمتی موبائل فون (آئی فون 15 پرو میکس) جن کی کل مالیت تقریباً 9 لاکھ روپے ہے، بالاکوٹ پولیس نے بروقت ٹریس کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی۔
سیاحوں نے موبائل فون برآمد کرنے پر بالاکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت، ایمانداری اور فوری کارروائی کو سراہا۔
