ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی موثر رہنمائی میں ڈی ایس پی صدر امجد کھوکھر، ایس ایچ او تھانہ صدر سیف علی اعوان اور ان کی ٹیم کی بڑی کارروائی.
تھانہ صدر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے طیب عرف طیبو چور گینگ گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے 15 تولے سونا اور 1 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ برآمد شدہ مال کو مکمل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
