منڈی بہاؤالدین میں موسلا دھار بارش اور آندھی کا امکان

we love Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور سمیت ندی نالوں کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق حالیہ بارشوں کے حوالے سے صوبائی کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے نشیبی علاقوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ شہریوں، سیاحوں اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پیشین گوئی کی مدت کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارش اور آندھی سے خستہ حال اور مٹی سے بنے مکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر توجہ دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کو سٹاف اور مشینری کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں موسلا دھار بارش اور آندھی کا امکان

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!