پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5 ہزار 760 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا

mandi bahauddin punjab food authority
Share

Share This Post

or copy the link

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ملاوٹ سے پاک پنجاب کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف موثر اقدام.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جولائی 2025 ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیرنگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی منڈی بہاءالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع کی مختلف دودھ کی دکانوں اور کلیکشن سینٹرز پر دودھ کے نمونوں کو جدید لیکٹو سکین مشین سے چیک کیا۔

چیکنگ کرنے پر مختلف دکانوں کے دودھ کے نمونے فیل ہونے پر 10 دکانداروں کو ایک لاکھ جرمانہ کیا گیا اور 5 ہزار 760 لیٹر غیر معیاری مضر صحت دودھ کو بھی تلف کیا گیاجبکہ ایک دکاندار کو اصلاح تک کام کرنے سے روک دیا گیا. اسی طرح ایک کلیکشن سینٹر کے خلاف دودھ کے نمونہ کی لیبارٹری رپورٹ فیل آنے پر مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معیاری خوراک کی فروخت سنگین جرم ہے، عوام الناس کو محفوظ، خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صحت دشمن عناصر کے خلاف چیکنگ کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ محدد وسائل کے باوجود رواں سال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاکردگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کی انسپکشنز اور کاروائیوں کی بدولت فوڈ کوالٹی میں بہت بہتری پائی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس اپنے گھروں میں استعمال ہونے والا دودھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے مفت ٹیسٹ کرا سکتے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ان اقدامات کو سراہا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5 ہزار 760 لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!