پنجاب میں کتنے ہزار سکول غیر قانونی ہیں؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

students giving matric exams in class room
Share

Share This Post

or copy the link

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایسے پرائیویٹ سکولوں کی بڑی تعداد قائم ہے جنہوں نے رجسٹریشن کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ان غیر رجسٹرڈ سکولوں کو رجسٹر کرنے، جرمانے عائد کرنے یا سیل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2024-25 میں صوبہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بڑا مسئلہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن ہے، جس میں غفلت کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں 3 ہزار 850 پرائیویٹ سکول ہیں جن میں سے 1305 بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ میں اس سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے فی سکول 7 ہزار روپے بھی فیس کے طور پر وصول نہیں کیے جا رہے جس سے ادارے کو 91 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

ضلع منڈی بہاؤالدین میں 105 سکول بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں جن پر یومیہ 100 روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا تھا۔ تاہم جرمانہ نہیں لگایا جا رہا ہے اور نہ ہی مذکورہ سکولوں کو بند اور سیل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گجرات کی حدود میں سکولوں کی بڑی تعداد کئی سالوں سے بغیر رجسٹریشن کے کام کر رہی ہے اور ان پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی ان سے کوئی سالانہ فیس وصول کی جا رہی ہے جس سے سالانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

اسی طرح ضلع حافظ آباد میں 325 نجی سکول بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد نے یومیہ 100 روپے جرمانہ نہیں کیا اور نہ ہی غیر قانونی سکولوں کو بند کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی حافظ آباد نے اکتوبر 2024 میں جواب دیا کہ 5 اسکولوں سے 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور دیگر اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ کی حدود میں 151 سکول بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں جن پر قانون کے مطابق جرمانے اور فیس کی مد میں 46.8 ملین روپے وصول کیے جانے تھے جو نہ ہو سکے اور نہ ہی سکولوں کو سیل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس قصور نے اپنی حدود میں بغیر رجسٹریشن کے غیر قانونی طور پر چلنے والے 202 سکولوں کی نشاندہی کی ہے۔ یہ سکول 35 لاکھ روپے فیس وصول کر سکتے ہیں جو نہیں کی جا رہی۔ ضلع نارووال میں 86 سکول بغیر رجسٹریشن کے کام کر رہے ہیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں کتنے ہزار سکول غیر قانونی ہیں؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!