ملائیشیا کی سستی ترین ایئرلائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ کوالالمپور سے ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔ پہلی پرواز سے 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔
انتظامیہ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز پر آنے والے مسافروں کا خیر مقدم کیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ملائیشین ایئرلائن کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔
AirAsia X کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی۔
