بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کا چیمبر آف کامرس منڈی بہاءالدین کا دورہ

President Chamber of Commerce and Industry Syed Haider Raza Naqvi
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین: بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے چیمبر آف کامرس منڈی بہاءالدین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا اور باہمی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دوطرفہ تجارتی روابط کو فروغ دیا جاسکے۔

وفد کا استقبال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاءالدین کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ ملاقات میں مختلف اہم تجارتی اور صنعتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں تاجر برادری کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں جنہیں تجارتی ہم آہنگی اور صنعتی تعاون کے ذریعے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے منڈی بہاؤالدین کی صنعتوں خصوصاً چاول، فوڈ کلر، فش اور باڈی پارٹس کی صنعت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہائی کمشنر نے ان صنعتوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تبادلے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ منڈی بہاؤالدین کی مصنوعات عالمی معیار کی ہیں اور انہیں پوری دنیا میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کا چیمبر آف کامرس منڈی بہاءالدین کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!