منڈی بہاءالدین میں 24 اپریل سے 30 اپریل تک حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منایا گیا

District headquarter hospital mandi bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف کی سربراہی میں ضلع منڈی بہاءالدین میں 24 اپریل سے 30 اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا گیا۔

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم مئی 2025 ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار کی زیر صدارت حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے حوالے سے سی ای او ہیلتھ آفس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فوکل پرسن ای پی آئی رانا جاوید اختر، ڈسٹرکٹ سپروائزر، اسسٹنٹ سپروائزرز، ویکسینیٹرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزر سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار کا آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پیدائش کے وقت سے لے کر دو سال تک کی عمر کے ایسے بچے جو کسی بھی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات نہ لگوا سکے، ان بچوں کی سو فیصد ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ ان ویکسین سے بچے تپ دق، پولیو، خناق، نمونیا، کالی کھانسی، کالا یرقان، گردن توڑ بخار، اسہال، تشنج اور خسرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کو موذی مرض سے بچانے کا واحد حل حفاظتی ٹیکہ جات ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ والدین اپنے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو 12 تشخیصی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کروا کر ان کے صحت مند مستقبل اور تندرست و توانا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمنار کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سربراہی میں ہیلتھ آفس سے ڈی سی آفس روڈ تک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں 24 اپریل سے 30 اپریل تک حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منایا گیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!