4 مئی تک گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

mandi bahauddin weather forecast
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بنا سکتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اس ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2018 میں پاکستانی شہر نواب شاہ میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جو پورے ایشیا کے لیے گرمی کا ریکارڈ تھا۔

دوسری جانب پنجاب میں آج سے طوفان اور بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 30 اپریل سے 4 مئی تک راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
4 مئی تک گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!