عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 سے 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز تک مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرے گا جس پر وزیراعظم فیصلہ کریں گے اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
