پنجاب بھر کی طرح منڈی بہاءالدین میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25جنوری 2025) ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع ) پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاءالدین میں بھی نماز استسقاءادا کی گئی۔

ڈائریکٹر زراعت( توسیع) گجرات کی زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) منڈی بہاءالدین شیخ محمد اقبال نے محکمہ زراعت (توسیع(کے جملہ سٹاف کے ہمراہ زراعت( توسیع) دفتر میں نماز استسقاءادا کی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) شیخ محمد اقبال کا کہنا تھا کہ رواں موسم سرما اس وقت خشک جارہا ہے، جس کی وجہ سے موجودہ فصل گندم اس وقت دباﺅ کا شکار ہو رہی ہے کیونکہ موسمی پشین گوئی کے مطابق آئندہ ہفتے بھی موسم خشک رہنے کے توقع ہے اور درجہ حرارت بڑھنے سے گندم کی فصل کی پیداوار متاثر ہو نے کا خدشہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں نہروں کی بندش اور درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہےں۔چنانچہ ان حالات میں باران رحمت کی اشد ضرورت ہے ۔چنا نچہ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع ) پنجاب کی ہدایت پر تمام فیلڈ سٹاف اور کاشتکاران نے صوبائی ، ڈویژن ، ضلعی اور تحصیل سطح پر اللہ تعالی کے سر بسجود ہو کر باران رحمت کےلیے نماز استسقاءاد کی اور باران رحمت کے لئے اللہ پاک کے حضور دعا کی۔

رب العالمین سے ان حالات میں رحمت کی بارش ےقیناارض پا ک کی خوشحالی اور کسانوں کی آسودگی کےلئے اشد ضروری ہے۔اللہ پاک کی رحمت سے امید ہے کہ وہ ہماری دعا قبول کرتے ہوئے باران رحمت سے نوازے گا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب بھر کی طرح منڈی بہاءالدین میں بھی نماز استسقاء ادا کی گئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!