پیپلز پارٹی کی بحالی کا عمل جاری، کارکن واپس آرہے ہیں، گورنر پنجاب

mandi bahauddin news today
Share

Share This Post

or copy the link

گورنر پنجاب نے منڈی بہاؤالدین کے دورے کے دوران پیپلز پارٹی کے کردار اور مستقبل کے حوالے سے اہم بیانات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ایک منصوبہ بندی کے تحت کمزور کیا گیا، لیکن اب پارٹی بحالی کے مراحل میں ہے، اور کارکنوں نے واپسی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو پسے ہوئے اور کمزور طبقات کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے جوہری پروگرام، کامرہ بیس اور سی پیک جیسے اہم منصوبوں کا کریڈٹ پی پی پی کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت نہ صرف عوام میں بلکہ سیکیورٹی کے منصوبوں میں بھی پیش پیش رہی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تاہم اب صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نئے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا حقیقی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مشن بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے۔ گورنر پنجاب نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی تنظیم نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پیپلز پارٹی کی بحالی کا عمل جاری، کارکن واپس آرہے ہیں، گورنر پنجاب

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!