ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

islamabad airport
Share

Share This Post

or copy the link

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹر کی جانب سے 20 سال بعد انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 15 ممالک، پاکستان کے 9 شہروں اور 2 ایئر لائنز کے مسافروں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ یہ ایڈوائزری جولائی سے دسمبر تک آئی بی ایم ایس ڈیٹا بیس کے تجزیہ سے تیار کی گئی۔

ایڈوائزری میں پہلی بار 15 سے 40 سال کی عمر کے غیر ملکی مسافروں کی سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں آذربائیجان، ایتھوپیا، سینیگال، کینیا، روس، سعودی عرب اور مصر جانے والے مسافروں کی اسکریننگ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکی، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائل بنانے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

مراکش کشتی حادثہ: پھالیہ سے بھی ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 15 ممالک کو پاکستانی یورپ انسانی سمگلنگ کے لیے ٹرانزٹ ممالک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق 15 ممالک کے وزٹ، سیاحت، مذہبی یا تعلیمی ویزوں پر آنے والے مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔

منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور بھمبر سے آنے والے مسافروں کی کڑی نگرانی کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور شیخوپورہ سے آنے والے مسافروں کی پروفائلنگ کے لیے بہتر اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام دستاویزات بشمول ریٹرن ٹکٹس اور ہوٹل بکنگ کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جانی چاہیے۔ وزٹ یا ٹورسٹ ویزا پر خصوصی توجہ کے ساتھ، دستاویزات کی تصدیق کی جانی چاہیے، اور مشکوک مسافروں سے ان کے سفری مقصد اور مالی انتظامات کے لیے انٹرویو لیا جانا چاہیے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مشکوک مسافروں کا تفصیلی ریکارڈ رکھا جائے اور کسی بھی بے ضابطگی کی فوری اطلاع دی جائے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!