محتسب پنجاب نے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کا 3 کنال رقبہ واگزار کروا لیا

mohtasib punjab
Share

Share This Post

or copy the link

محتسب پنجاب (ر) میجر اعظم سلیمان خان کے حکم پر سائلین کی دادرسی کا سلسلہ جاری، 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد مالیت کا کل 3 کنال 11 مرلے سرکاری رقبہ بھی واگزار کروا لیا گیا۔ صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاران نے دفتر ہذا میں سرکاری گزرگاہ اور سرکاری رقبہ پر قبضہ کے حوالے سے شکایت گزاری اور استدعا کی کہ ان قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 14جون 2024 ) اس تناظر میں محتسب پنجاب (ر) میجر اعظم سلیمان خان نے متعلقہ صوبائی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں۔ اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے کل 3 کنال 11 مرلے سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا ہے، جس کی مارکیٹ ویلیو 2 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ محتسب پنجاب کی کوششوں سے 18 سائلین کو زیر التواء کفن دفن گرانٹ، ماہانہ گرانٹ، میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ کے 50 لاکھ سے زائد روپے کے زیر التوا واجبات بھی ادا کر دئیے گئے۔

محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کے احکامات پر سیکرٹری محکمہ تعمیرات ومواصلات، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر اور سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفئیر فنڈ نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 18 درخواست گزار افراد جن کا کیس مختلف وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار تھا، ان کی زیر التواء درخواستوں میں 50 لاکھ سے زائد روپے کا قانونی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ درخواست دہندگان نے اس بروقت مدد پرمحتسب پنجاب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
محتسب پنجاب نے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کا 3 کنال رقبہ واگزار کروا لیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!