پھالیہ (مرید کاظم جعفری)پھالیہ کے ملحقہ گاؤں لیدھر کے ڈیرہ جات سے یکے بعد دیگرے مال مویشی چرا ئے جانے کا دھندہ عروج پہ تھا۔ ہفتہ رواں میں تقریباً 10 لاکھ مالیت کے مویشی ڈالہ میں ڈال کر رات کے اندھیرے میں ڈیرہ سے چرالئے گئے تھے کہ لیدھر کے زمینداروں نے رات کو جاگ کے پہرہ دینا شروع کر دیا کہ
ایک سوزوکی پک اپ ڈالہ اور ایک کار لیدھر سے دھول جانے والے راستہ پہ واقع ڈیرہ جات پہ مال مویشی چرانے کے لئے رکے، پہرہ دینے والے جوانوں نے ہلہ بول دیا۔ اسی اثناء میں چور سوزوکی پک اپ ڈالہ چھوڑ کر کار میں فرار ہو گئے جب کہ سوزوکی ڈالہ کو لوگوں نے قبضہ میں لے لیا
سی آئی اے نے 7 رکنی مویشی چور پکڑ لیا، 22 بھینیسں برآمد
جس ڈیرہ پہ رات کو مویشی چور گینگ رکے اس ڈیرہ سے دو تین ماہ کے وقفے سے تقریباً 50 لاکھ کے مال مویشی چرائے جا چکے ہیں۔ اس گاؤں میں چند ماہ قبل رات کی تاریکی میں جانور ذبحہ کر کے گوشت ڈالہ میں ڈال کر چور لے گئے جبکہ سری پائے اور کھال ڈیرہ پہ ہی چھوڑ گئے تھے۔ اہلیان علاقہ کی مویشی چور گینگ مافیا نے نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔
