لاہور (کر ائم رپورٹر) پاکستان رینجرز پنجاب کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منڈی بہاؤالدین اکیڈمی میں ہوئی۔ جس میں بیسک ٹریننگ کورس 33 مکمل کرنے والے 697 ریکروٹس نے حلف اٹھایا اور فورس کا حصہ بنے۔
رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مشاہد حسین کو بیسک ٹریننگ کورس 33 کے بہترین ریکروٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے ٹریننگ کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
