وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا عوام الناس کو صحت کی بہترین سہو لیات کی فراہمی کی جانب ایک اور انقلابی اقدام۔ ضلع منڈی بہاوالدین میں کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16مئی 2024) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بی ایچ یو مانگٹ میں کلینک آن وہیل پروگرام کا افتتاح کیا اور ڈرائیورز میں میڈیکل وینز کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمحمد عابد یوسف، ڈی ایچ او ڈاکٹر شکیل نذر سمیت محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹرزموجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیل پروگرام کے تحت دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جس سے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کلینک آن وہیل میں مریضوں کے لیے ای سی جی، الٹرا ساونڈ، اسپشلسٹ ڈاکٹر، نرسز، فیملی پلاننگ کلینک، مفت ادویات، میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔اہل علاقہ نے گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولیات ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا شکریہ اد ا کیا۔
