منڈی بہاؤالدین جیل کے 21 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

Prisoners should be transferred back to Mandi Bahauddin Jail
Share

Share This Post

or copy the link

راولپنڈی: وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں 9 ماہ کی کمی سے راولپنڈی ریجن کے 642 قدیوں کو فائدہ پہنچا۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی سفارش پرصدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کمی کی منظوری دی تھی۔

جب کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کے حوالے سے پنجاب بھرمیں قیدیوں کی سزامیں 3 ماہ کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پرپنجاب کے قیدیوں کو 9 ماہ کی چھوٹ ملی۔ صدر مملکت کی جانب سے معافی کے اعلان سے سینٹرل جیل راولپنڈی کے 411، ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 71، ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 42، ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 27، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 21 اور سب جیل چکوال کے 6 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی۔

اس چھوٹ سے راولپنڈی ریجن کے کل 578 قیدیوں نے فائدہ اٹھایا، جب کہ سزاؤں میں معافی کے اعلان سے راولپنڈی ریجن کے 9 قیدیوں کو رہائی ملی۔ جن میں اڈیالہ جیل کے 6، گجرات جیل کا ایک اور جہلم جیل کے 2 قیدی شامل ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے معافی کے اعلان سے راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں پابند سلاسل کل 64 قیدیوں نے فائدہ اٹھایا۔

ان میں اڈیالہ جیل کے 52، اٹک جیل کے 7 گجرات جیل کے 3، منڈی بہاؤالدین جیل کے 2 قیدی شامل ہیں۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث، زیادتی، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشت گردی میں سزا یافتہ ،مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر نہیں کیا گیا۔

65 سال سے زیادہ عمرکے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے۔ 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی، اور 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوا۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین جیل کے 21 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!