منڈی بہاءالدین میں معذور افراد کی دیکھ بھال وبحالی کیلئے سنٹرز کا منصوبہ ختم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سابق دور حکومت میں معذور افراد کیلئے بحالی سنٹرز کیلئے 4 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے جو روک دیئے گئے۔ حکومتی اعلان کے باوجود گوجرانوالہ ڈویژن میں معذوروں کے لئے سنٹرقائم نہ کرنے سے معذور لاوارث ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن بھرمیں 18 ہزار 543 معذور افراد رجسٹرڈ کئے گئے تھے جن میں بصارت سے محروم افراد کی کل تعداد 3100 تھی۔ سابق پنجاب حکومت کی طرف سے اعلانات کئے گئے تھے کہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں معذوروں کی بحالی کیلئے سنٹرز قائم کئے جائیں گے جہاں انہیں تعلیم دی جائے گی۔

سنٹرز میں سپورٹس کی سرگرمیاں ہوں گی اوران کو صحت کے حوالے سے کارآمد بنانے کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات ہونگے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر شہر میں، دوسرے مرحلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جبکہ اگلے مرحلے میں ڈویژن کی 21 تحصیلوں میں سنٹرز بنائے جانے تھے۔

اس سلسلے میں سرکاری جگہوں کے انتخاب کے لئے سروے بھی کیا گیا تھا اورجگہوں کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا جبکہ موجودہ حکومت نے ڈویژن بھر میں معذوروں کی معاشرے میں بحالی کے لئے سنٹرز بنانے کا منصوبہ ختم کردیا ہے ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین میں معذور افراد کی دیکھ بھال وبحالی کیلئے سنٹرز کا منصوبہ ختم

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!