پرائس مجسٹریٹس نے 254 دکانداروں کو 9 لاکھ 38 ہزار 500 روپے جرمانے کئے

mandi bahauddin news in urdu today
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاںجاری ہیں.

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 مارچ 2024)تفصیلات کے مطابق پرائس مجسٹریٹس نے یکم مارچ سے 10 مارچ تک 11 ہزار 242 انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزیاں پائے جانے پر 254 دکانداروں کو 9 لاکھ 38 ہزار 500 روپے جرمانے کئے اور33 ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں جبکہ 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص چینی ، دالیں، پھلوں اور سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کے دورے کر کے اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اورمنڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی بھی کریں۔ عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھجوائیں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پرائس مجسٹریٹس نے 254 دکانداروں کو 9 لاکھ 38 ہزار 500 روپے جرمانے کئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!