ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت عام انتخابات 2024کے سلسلہ میں افسران وعملہ کی ڈیوٹی و ٹریننگ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر یاسر حمیدسمیت تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 جنوری 2024 ) اجلاس میں عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے سلسلہ میں تمام محکموں کے افسران و سٹاف کی ڈیوٹیوں اور جاری ٹریننگ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پولنگ ڈے کے حوالے سے مختلف امورزیر بحث لائے گئے اور فرائض کی تقسیم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ الیکشن 2024کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام افسران و عملہ ہر صورت ٹریننگ میں حصہ لیں ، ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لینے والے پولنگ افسر و عملے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
