وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مسافروں کی حفاظت کیلئے، رجسٹرڈ موٹر سائیکل، لوڈر اور چنگچی رکشوں کو قانونی بنانے کیلئے رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کر دیا.
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 11 جنوری 2024 ) اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر موٹرسائیکل، لوڈر اور چنگچی رکشہ جات کو آلٹریشن کرکے مسافروں اور لوڈ کیلئے استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے یہ غیرقانونی ہے۔
اس کو قانونی بنانے کیلئے رجسٹریشن سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہےجہاں موٹرسائیکل، لوڈر اور چنگچی رکشہ جات کی فٹنس دیکھتے ہوئے رجسٹریشن کی جائے گی۔ اس سے یقیناً روڈ حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔
